25 ستمبر 2012 - 20:30

مشرقی افغانستان میں ایک سابق جھادی کمانڈر کو قتل کر دیا گیا -

ابنا: افغانستان کے صوبہ لغمان کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ گلبدین حکمتیار کی حزب اسلامی کے ایک سابق کمانڈر کو اسکے 3 محافظوں سمیت اسی صوبے میں ھلاک کر دیا گیا -ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سیکوریٹی حکام نے آج میڈیا کو بتایا کہ سابق جھادی کمانڈر آدم خان اور انکے ساتھیوں کو کل رات نامعلوم مسلّح افراد نے انکے گھر کے راستہ میں فا‏‏ئرنگ کر کے ہلاک کر دیا –دوسری جانب کابل کے مغربی علاقے میں ہونے والے دستی بم کے ایک دھماکے میں کم از کم 4 افراد زخمی ہو گۓ –دریں اثنا کابل شھر میں ہونے والے ایک اور حملے میں افغانستان کی آل علما کونسل کے ایک رکن زخمی ہو گۓ –افغانستان کے صوبہ ورد ک کے مذھبی عالم دین چار گل نثار کے اہل خاندان نے بتایا کہ کل رات نامعلوم مسلح افراد نے دار الامان کے علاقے میں انھیں دستی بم کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا.

.....

/169